پنجاب ہائی وے پٹرول کی 15روزہ کارکردگی رپورٹ جاری

 پنجاب ہائی وے پٹرول کی 15روزہ کارکردگی رپورٹ جاری

  

لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب ہائی وے پٹرول کی پندرہ روزہ کارکردگی رپورٹ جاری۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پٹرول نے سال میں اپنے عزم”محفوظ شاہرات محفوظ عوام“کے تحت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کارروائیاں۔

پندرہ دنوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 449،ناجائز اسلحہ رکھنے پر191، منشیات اور شراب نوشی کے جرائم میں 202 مقدمات درج کئے گئے۔ ناجائز اسلحہ کی مد میں ملزمان سے 08 کلاشنکوف، 19 رائفلز، 29 گنز، 141 پسٹلزاور منشیات کے مقدمات میں 5169 لیٹر شراب،29کلو چرس380گرام ہیروئن اور افیون 430گرام برآمد کی۔5009مسافروں کوشاہرات پردوران سفر مدد فراہم کی گئی۔

مزید :

علاقائی -