مسلم لیگ(ق)سندھ کے عہدیداروں کا اعلان کردیاگیا

مسلم لیگ(ق)سندھ کے عہدیداروں کا اعلان کردیاگیا

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ(ق)سندھ کی جنرل کونسل 31 دسمبر 2020 کے منعقدہ اجلاس میں فیصلے کے تحت پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے نومنتخب صدر محمد طارق حسن کو تفویض کردہ اختیارات کے تحت مسلم لیگ(ق) کے مرکزی صدر چوہدری شجاعت حسین،سیکرٹیری جنرل طارق بشیر چیمہ کی مشاورت سے مسلم لیگ(ق) سندھ کے نومنتخب جنرل سیکرٹیری کنور ارشد علی خان نے سندھ کے نومنتخب صدر محمد طارق حسن کی منظوری سے عہدیدران مقرر کیئے ہیں پاکستان مسلم (ق)سندھ کے سینئر نائب صدور غلام مصطفی بھٹو. نعمت خان خلجی. نائب صدور شاہد عباسی. قاسم سومرو. چوہدری مظہرالحق. عبدالطیف رند. سردار آدم خان جتوئی. اختر پرویز. غلام رضا کھوکھر. عبدالقادر ایڈوکیٹ. آفاق خان خٹک. ایڈیشنل جنرل سیکرٹیری معیز الحسن.جوائنٹ سیکرٹیزز غلام قادر ڈاھری. فقیر محمد قریشی. نیاز علی شیخ. کیپٹن عبدالجبار میرانی. سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ. ڈپٹی سیکرٹیری اطلاعات محمد پریل مری ایڈوکیٹ. لیبر ونگ سندھ کے صدر عبد القیوم زئی. خواتین ونگ سندھ کی صدر نواب ہما ٹالپر. لائرز ونگ سندھ کے صدر زبیر ہاشمی ایڈوکیٹ. علما و مشائخ ونگ سندھ کے صدر قاری ہدایت اللہ میرانی. جنرل سیکرٹیری مولانا ارقم المصطفی اعظمی. ہیومن رائٹس ونگ سندھ کے صدر انیسں خان عہدیدران ہونگے کنور ارشد علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) سندھ کے مزید عہدیدران کی نامزگی کیلئے مشاورت جاری اور جلد اعلان ہوگا.

مزید :

صفحہ آخر -