قلعہ عبداللہ میں 3ماہ سے ڈپٹی کمشنر ہی نہیں، امن و امان کی صورتحال غیر تسلی بخش

     قلعہ عبداللہ میں 3ماہ سے ڈپٹی کمشنر ہی نہیں، امن و امان کی صورتحال غیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چمن)نامہ نگار)بلوچستان کا واحد ضلع قلعہ عبداللہ گزشتہ 3 ماہ سے ڈپٹی کمشنر کے بغیر چل رہا ہے۔ چمن اور گردونواح میں امن و امان کی صورتحال غیر تسلی بخش، چوری ڈکیتی اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نئے ڈپٹی کمشنر نے جب چارج سنبھالا تو چھٹی لے کر بیٹے کے علاج کیلئے لندن گئے اور کورونا کی وجہ سے لندن میں ہی پھنس گئے۔ انکی عدم موجودگی میں غریب عوام کے کام رک چکے، کوئی پرسان حال نہیں، چمن اور گردونواح میں چوری ڈکیتیوں اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال بھی غیر تسلی بخش ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ  بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں جلد سے جلد دوسرے ڈپٹی کمشنر کو تعینات کیا جائے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے اور جو کام رکے ہوئے ہیں ان کو مکمل کیا جائے۔
 قلعہ عبداللہ
 

مزید :

صفحہ آخر -