عظیم قریشی اور لیچنڈ ہوٹلز مینجمنٹ کے درمیان جوائنٹ وینجر پر دستخط

عظیم قریشی اور لیچنڈ ہوٹلز مینجمنٹ کے درمیان جوائنٹ وینجر پر دستخط

  

 کراچی (اکنامک رپورٹر) ہوٹل مینجمنٹ کے شعبے میں دہائیوں سے اپنی دھاک بٹھانے والے عظیم قریشی نے لیجنڈ ہوٹلز مینجمنٹ کے ساتھ جوائنٹ وینچر کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق عظیم قریشی جو اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے آغاز سے لے کر اب تک ہوٹل انڈسٹری میں کلیدی عہدوں پر فائز رہے ہیں اور انہوں نے معروف گروپس اور چینز میں اہم عہدوں پر اپنے خدمات کو بڑی خوش اسلوبی سے انجام دیا ہے۔وہ اپنی لاجواب صلاحیتوں سے ہوٹلز کے کاروبار کو نکھارنے اور بہتر بنانے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے سماجی تقریبات کی میزبانی میں بھی کبھی مصلحت پسندی سے کام نہ لیتے ہوئے ہمیشہ معیار کو اولین ترجیح دی ہے اور اب وہ زاہد افضل کے ساتھ مل کر ایک جوائنٹ وینچر متعارف کروارہے ہیں۔زاہد افضل ایک تاجر اور انٹرپرینیور ہیں۔لیجنڈ مینجمنٹ ایک ہاسپیلٹی کمپنی ہے جو اپنے صارفین کو ہوٹلنگ کے حوالے سے بہترین خدمات فراہم کرنے پر اپنی بھر پور توجہ دیتی ہے جس کی امید وہ ایک بڑے ہوٹل سے رکھتے ہیں۔لیجنڈ نے اسلام آباد میں اپنا پہلا خوبصورت ہوٹل قائم کیا ہے جو60کمروں پر مشتمل  ہے۔اس

مزید :

صفحہ آخر -