پاکستان جنوبی افریقہ ٹیسٹ دلچسپ ہو گیا: مہمان ٹیم کے دوسری اننگز میں 4وکٹوں پر 187رنز
لاہور(سپورٹس رپورٹر) کراچی ٹیسٹ دلچسپ مرحلہ میں داخل ہوگیا پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مشکلات سے دوچار ہے اور دوسری اننگز میں 187رنز پر 4وکٹیں گنوا چکی ہے۔پہلی اننگز میں 158رنز کے خسارے میں جانے کے بعد جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں ابتک صرف 29رنز کی برتری حاصل تیسرے دن پاکستان نے 308رنز 8کھلاڑی آؤٹ سے اننگز شروع کی تو حسن علی اور نعمان علی وکٹ پر موجود تھے۔حسن علی نے دن کی ابتدا میں ہی کچھ ہاتھ دکھائے لیکن کگیسو ربادا نے ان کی وکٹیں بکھیر کے 21رنز کی اس مختصر اننگز کا خاتمہ کردیا۔پاکستان کی پوری ٹیم 378رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان نے پہلی اننگز میں 158رنز کی برتری حاصل کرکے میچ پر گرفت مضبوط کر لی، یاسر شاہ 38رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشپ مہاراج اور کگیسو ربادا نے تین، تین جبکہ اینرج نورجے اور لنگی نگیدی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ نے 158رنز کے خسارے میں جانے کے بعد اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔پاکستان کو پہلی کامیابی کھانے کے وقفے کے بعد اس وقت ملی جب 29رنز بنانے والے ڈین ایلگر وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔پہلی وکٹ گرنے کے بعد مرکرم کا ساتھ دینے راسی وین ڈر ڈوسن آئے اور دونوں نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسرے سیشن میں کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو خسارے نکالتے ہوئے برتری دلائی اور دوسری وکٹ کے لیے 127رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔اس شراکت کا خاتمہ اس وقت ہوا جب یاسر شاہ کی گیند پر عابد علی نے کیچ لے کر ڈوسن کو چلتا کردیا جنہوں نے 64 رنز کی اننگز کھیلی۔پاکستان کو اگلی وکٹ کے لیے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑا اور فاف ڈیو پلیسی 10رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی اننگز میں تیسری وکٹ بن گئے۔تاہم جنوبی افریقہ کو دن کے اختتام سے قبل بڑا دھچکا اس وقت لگا جب دوسرے اینڈ پر موجود مرکرم 74رنز بنانے کے بعد نعمان علی کو وکٹ دے بیٹھیکا کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقہ نے 4وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنائے تھے اور اسے دوسری اننگز میں صرف 29رنز کی برتری حاصل ہے۔ یاسر شاہ نے3 اور نعمان علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔