غیر ملکی ہاکی ٹیموں کی پاکستان آمد کیلئے کوشاں ہیں، آصف باجوہ
لاہور(افضل افتخار) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا کہ فیڈریشن ملک میں غیر ملکی ہاکی ٹیموں کی آمد کے لئے بھرپور اقداما ت کررہی ہے امید ہے کہ اس حوالے سے جلد مثبت نتائج برآمد ہوں گے انہوں نے کہا کہ ملک میں ہاکی کو فروغ دینے کے لئے بھی بھرپور کوششیں جاری ہیں اور کئی ایونٹس اس وقت ملک میں کھیلے جارہے ہیں جس کا مقصد کھیل اور کھلاڑیوں کو فروغ دینا ہے مزید کہا کہ جلد ہی قومی ہاکی ٹیم ایکشن میں نظر آئے گی جس کے لئے پلاننگ کی جارہی ہے مستقبل میں قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی بھی بہتر ہوگی فیڈریشن کھلاڑیوں کو ہر طرح کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے آصف باجوہ نے مزید کہا کہ قومی کھیل کا کھویا مقام حاصل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔