بین الاقوامی اسنو بورڈنگ چیمپئن شپ کا مالم جبہ میں کامیاب انعقاد

بین الاقوامی اسنو بورڈنگ چیمپئن شپ کا مالم جبہ میں کامیاب انعقاد

  

لاہور(پ ر)مالم جبہ اسکائی ریزورٹس میں دوسری بین الاقوامی اسنو بورڈنگ چیمپئن شپ 18جنوری سے 24جنوری تک جاری رہی جس میں دنیا بھر سے 80سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔پی سی ہوٹل مالم جبہ اور مالم جبہ اسکائی ریزورٹس کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقدہ اس چیمپئن شپ میں مرد اور خواتین شرکاء کیلئے Parallel Giant Slalom اور Giant Slalomکے چار مقابلے ہوئے۔80سے زائد غیر ملکی اور مقامی ایتھلیٹس پر مشتمل شرکاء کے ساتھ شائقین کی ایک بڑی تعداد پاکستان کی پہاڑی وادی میں اعلیٰ سطح کی مہارت دیکھنے کیلئے موجود تھی۔چیمپئن شپ میں مقابلے کے علاوہ غیر ملکی ایتھلیٹس نے مقامی اسنو بورڈرز کی تربیت بھی کی۔خواتین Giant Slalomاور Parallel Giant Slalomکیلئے پاکستان اور افغانستان سے 9ایتھلیٹس نے اپنی غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کیا جبکہ مردوں کے Giant Slalomاور Parallel Giant Slalomمقابلے دوسرے روز کے دوسرے پہر میں منعقد ہوئے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -