ربادا تیز ترین 200ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنیوالے تیسرے فاسٹ باؤلر

ربادا تیز ترین 200ٹیسٹ وکٹیں مکمل کرنیوالے تیسرے فاسٹ باؤلر

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200وکٹیں مکمل کرنے والے تیسرے فاسٹ بولر بن گئے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے تیز 200وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز پاکستان کے یاسر شاہ کے پاس ہے جہوں نے 33ٹیسٹ میچوں میں 200وکٹیں حاصل کیں۔ فا سٹ بولرز میں تیز ترین 200وکٹیں پاکستان کے وقار یونس نے حاصل کیں، انہوں نے یہ کارنامہ 7730گیندوں میں انجام دیا۔جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹیں نے یہ کارنامہ 7848گیندوں میں انجام دیا جبکہ ربادا نے یہ کارنامہ اپنے 44ویں ٹیسٹ میں 8154 گیندوں پر حسن علی کو بولڈ کر کے انجام دیا۔ بورڈ کی جانب سے بھی ربادا کے 200ویں ٹیسٹ وکٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی۔اگر اسٹرائیک ریٹ کی بات کی جائے تو ربادا کا اسٹرائیک ریٹ ٹیسٹ کرکٹ میں 200وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز میں سب سے بہتر ہے۔

، یعنی ربادا نے 40.8کے اسٹرائیک ریٹ سے وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسرا نمبر ڈیل اسٹیں کا ہے جن کا اسٹرائیک ریٹ 42.3ہے۔کگیسو ربادا ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 9مرتبہ ایک اننگز میں 5 کھلاڑیوں کو آٹ کر چکے ہیں جبکہ 4مرتبہ ایک میچ میں 10وکٹیں بھی حاصل کر چکے ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -