پاکستان وجنوبی افریقہ کی ویمن ٹیمیں آج پہلے ٹی 20میں مد مقابل 

پاکستان وجنوبی افریقہ کی ویمن ٹیمیں آج پہلے ٹی 20میں مد مقابل 

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز  آج  شروع ہوگی۔ یہ آسٹریلیا میں آئی سی سی ٹی ٹونٹی ویمنر کرکٹ ورلڈکپ کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی پہلی انٹرنیشنل ٹی ٹونٹی اسائنمنٹ ہوگی۔قومی خواتین کرکٹ ٹیم اب تک جنوبی افریقہ میں آٹھ ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکی ہے۔ ان آٹھ میں سے چھ مرتبہ پاکستان کی ٹیم میزبان جنوبی افریقہ کے مدمقابل آئی، جہاں دو میں اسے کامیابی اور چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان جویریہ خان کا کہنا ہے کہ  ون ڈ ے سیریزمیں شکست کے باوجود کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے مزید کہا کہ پاکستان ویمن ٹیم نے ون ڈے سیریز میں مجموعی طور پر بہت اچھی پرفارمنس دی بدقسمتی سے جیت کے قریب آکر شکست کا سامنا کرنا پڑا؎۔

 مگر اس کے باوجود ٹیم کی کھلاڑی دلبرداشتہ نہیں ہیں ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے بھرپور محنت کی ہے اور تمام کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں اور ہر کھلاڑی اپنی ذمہ داری پوری کریں گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -