سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے فواد کے حق میں آواز بلند کردی

سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے فواد کے حق میں آواز بلند کردی

  

  

 لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق چیئرمین پی سی بی خالد محمود نے فواد عالم کے حق میں آواز بلندکردی انہوں نے کہا کہ فواد عالم 10 سال ضائع ہونے کی مکمل تحقیقات کرواکر اس سے معذرت کی  جائے او ٹی چیلنج کپ ٹورنامنٹ کے فائنل پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق سربراہ پی سی بی نے اوپنر شرجیل خان کی ٹیم میں واپسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملک قیوم کی انکوائری رپورٹ کے تحت جس نے بھی کرپشن کی ہے، اس کو بورڈ میں ٹیم میں کوئی عہدہ نہیں ملنا چاہیے۔

 افسوس کہ ہم نے اس رپورٹ پر پوری طرح عمل نہیں کیا۔ اس طرح اب شرجیل خان کو ٹیم میں لانے کی باتیں ہورہی ہیں، میں اس سوچ کے خلاف ہوں۔خالد محمود نے کہا کہ بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ابھی سے پی سی بی کو ہرفورم پر آواز بلند کرنی چاہیے، بہتر ہے کہ اس کو کسی اور مقام پر منتقل کردیا جائے، اس کے ساتھ اگر پاکستانی ٹیم کو بھارت میں بھیجنا مجبوری ہے تو پھر کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کی گارنٹی آئی سی سی سے لی جائے، حکومت اور کرکٹ بورڈ کی زمہ داری ہے کہ وہ  اس ناطے  کھلاڑیوں کیلئے بروقت انتظامات کرے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -