مقبوضہ کشمیر میں رائج کالے قوانین صریحا جمہوری اقدار کے خلاف: ایمنسٹی انٹر نیشنل
مظفرآباد(این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر جمہوری طریقہ کار اپناتے ہوئے ظلم وجبر کا بازار گرم کر رکھا ہے، مقبوضہ کشمیر میں رائج کالے قوانین صریحاً جمہوری اقدار کے خلاف ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ 5اگست 2019 ء کو آرٹیکل 370اور35Aکے حذف کر دیے جانے کے نتیجے میں کشمیر کا یہ خصوصی مقام جو ہندوستان کے آئین نے اس کو دیا تھا ختم ہوگیاجو کہ انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کی جاری کردہ قراردادوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور یہ امن کے استحکام کیلئے بھی ناگریز ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا کہ بھارت گزشتہ 72سالوں سے مقبوضہ کشمیر میں لہو کے دریاء بہا رہا ہے جس کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی، اگر ایسا ہی چلتا رہا تو خطے میں امن بری طرح سے متاثر ہوسکتا ہے جو کہ تشویشناک ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل