سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

  سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سندھ اور بلوچستان کے صارفین کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔گیس کی قیمتوں میں 39 روپے 89 پیسہ فی ایم ایم بی ٹی یواضافے کی منظوری دی گئی۔اوگرا نے سوئی سدرن کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا، گیس کی قیمت بڑھانے کااطلاق حکومت کی منظوری کے بعد ہوگا، گیس کی اوسط قیمت 778 روپے 59 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی منظوری سے پہلے گیس قیمتوں میں اضافہ لاگونہیں ہوگا، سوئی نادرن کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر ابھی فیصلہ ہونا ہے، سوئی نادرن کی درخواست پرفیصلہ آنیکیبعدوفاقی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی۔

 گیس

مزید :

صفحہ اول -