2 روز کے وقفے کے بعد دونوں ایوانوں کے اجلاس آج ہوں گے 

  2 روز کے وقفے کے بعد دونوں ایوانوں کے اجلاس آج ہوں گے 

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس 2 روز کے وقفے کے بعد آج جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں دوبارہ شروع ہو رہے ہیں جس میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سے متعلق بلز بھی پیش کئے جانے کا امکان ہے اور اپوزیشن نے سی پیک سے متعلق قانون سازی کے دوران احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں عوامی اہمیت کے معاملات بھی اٹھائے جائیں گے،اپوزیشن براڈ شیٹ کی تحقیقات شفاف انداز میں کرنے کے لئے پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ کرے گی جبکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی بات ہو گی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اپوزیشن اپنی تحریک التواء پر ایک بار پھر بحث کرنے کا مطالبہ کرے گی۔ 

 اجلاس

مزید :

صفحہ اول -