پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی 3فرور ی کو دوبارہ فارن فنڈنگ سکروٹنی کمیٹی میں طلب
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کی فارن فنڈنگ کیلئے سکروٹنی کمیٹی نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو تین فرور ی کو دوبارہ طلب کرلیا۔ پیپلز پارٹی کی فارن فنڈنگ کیلئے سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کمیٹی نے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کو 3 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا،پیپلزپارٹی کے بنک اکاؤنٹس کی تفصیلات کمیٹی کو موصول ہوگئیں،آئندہ سماعت پر کمیٹی بنک ریکارڈ کی جانچ ہڑتال شروع کرے گی۔
پی پی پی طلب