اردن کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کو ہلال امتیاز ملٹری اعزاز سے نواز دیا گیا

اردن کے جوائنٹ چیف آف سٹاف کو ہلال امتیاز ملٹری اعزاز سے نواز دیا گیا

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اردن کے مسلح افواج کے جوائنٹ چیف آف سٹاف میجر جنرل یوسف الہنیتی کو ہلال امتیاز ملٹری اعزاز عطاء کردیا۔جمعرات کے روز ایوان صدر میں اردن کے ملٹری کو اعزاز دینے کی پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان کے اعلیٰ حکام اور اردن کے سفیر سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کے بعد صدر عارف علوی نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اردن کے جوائنٹ چیف آف سٹاف میجر جنرل یوسف الہنیتی کو ہلال امتیاز ملٹری کے اعزاز سے نوازا اور شیلڈ دیں بعد ازاں  تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کیلئے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ 

اردن 

مزید :

صفحہ اول -