براڈ شیٹ کمیشن،جسٹس (ر)عظمت سعید کی نامزدگی پرپاکستان بار اور سپریم کورٹ بارکے تحفظات

  براڈ شیٹ کمیشن،جسٹس (ر)عظمت سعید کی نامزدگی پرپاکستان بار اور سپریم کورٹ ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بارکونسل اور سپریم کورٹ بار نے جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کو براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔وائس چیئرمین پاکستان بارخوش دل خان اور صدرسپریم کورٹ بار عبدالطیف آفریدی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ امید ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید براڈ شیٹ انکوائری کمیشن کے سربراہ نہیں بنیں گے۔بیان میں پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے  پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں تاخیر پر بھی اظہار تشویش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے جلد فیصلہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 تحفظات

مزید :

صفحہ اول -