ملتان: کرونا سے مزید ایک مریض جاں بحق‘ مجموعی ہلاکتیں 420 ہوگئیں 

ملتان: کرونا سے مزید ایک مریض جاں بحق‘ مجموعی ہلاکتیں 420 ہوگئیں 

  

 ملتان (وقا ئع نگار)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 1 مزید مریض جاں بحق ہوگئی‘ اموات کی مجموعی  تعداد 420 ہو گئی زیر علاج کورونا کے مریضوں کی  تعداد 29ہو گئی،18مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ تفصیل کے مطابق  پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا کہ  نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج مظفر گڑھ کے رہائشی 65 سالہ  اے بی خالق نے دم توڑ دیا  یوں یکم اپریل 2020  سے اٹھائیس جنوری 2021  (بقیہ نمبر2صفحہ 6پر)

کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 420 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے جن میں سے 20 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج  18مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے اور 03 مریضوں کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 30 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 3 ہزار 927 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 480 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ نجی ایئر لائن میں سوار ہوکر بیرون ملک جانے والے مسافر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فلائٹ سے آف لوڈ کردیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر نجی ایئر لائن میں سوار ہوکر بیرون ملک جانے والے مسافر فیصل آباد کارہائشی سعید احمد پہنچا تو امیگریشن کونٹر پرموجودسول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاکٹرز نے مسافروں کو کورونا ٹیسٹ چیک کے دوران سعید احمد کی رپورٹ پوزیٹیو آنے پر فلائٹ سے آف لوڈ کردیا،مسافر کو ڈاکٹرز نے خود کو اپنے گھر میں چودہ دن قرنطینہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے گھر روانہ کردیاگیا۔ بیرون ملک سے ملتان ایئر پورٹ پہنچنے والے تین مسافروں کو کووڈ رپورٹ منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نجی ایئرلائن میں سوار ہوکر ملتان انٹر نیشنل ایئر پورٹ پہنچے تو کلیئرنس کے دوران ایئر پورٹ ہیلتھ سٹاف نے تین مسافروں ہارون آباد کے عمران رشید،لیہ کے بختیار احمد اور میر پور کی روبینہ ارشد نے روک لیاگیا،مسافرزیوکے سے دوبئی ایئر پورٹ پہنچے جہاں سیدھا نجی ایئر لائن کے ذریعے ملتان ایئر پورٹ آئے تو ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے تینوں مسافروں کی کورونا رپورٹ منفی آنے پر گھر جانے کی اجازت دی گئی،ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاکٹرز کے مطابق مسافروں کے پاس پہلے ہی کورونا رپورٹ منفی موجود تھی مگر ایس او پیز کے تحت عوام الناس کی زندگیوں کے تحفظ اور اس وبا کے پہلاو کے روکنے کے لئے یہ ٹیسٹ این سی او سی سے جاری کردہ ایس او پیز کے تحت عمل میں لائے جارہے ہیں۔

کرونا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -