ملک و قوم کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے‘ یوسف رضا گیلانی 

  ملک و قوم کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے‘ یوسف رضا گیلانی 

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک کو جس نہج پر پہنچا دیا ہے وہ ملک و قوم کیلئے خطرناک ہے،قوم کو ان سے نجات دلانے کے لئے عدم اعتماد سمیت ہر آپشن پر غور کیا جارہا ہے پی ڈی ایم کے فیصلوں پر عمل درآمد کیا جائے گا تمام آپشن کھلے ہیں ملک اور قوم کے لئے جس قربانی کی ضرورت ہوگی دی جائے گی،ان خیالات(بقیہ نمبر3صفحہ 6پر)

 کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ذوالفقار بھٹو شہید کے پہلے ایم پی اے چوہدری علی بہادر کے صاحبزدے ڈاکٹر نوید علی بہادراور عبید بہادر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیاعوام کو ریلیف فراہم کیاآئندہ بھی عوام کو روزگار چھت اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے کام کریں گے،بینظیر بھٹو شہید نے اپنے دور میں خدمات کے ریکارڈ قائم کئے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آج بھی موجود ہے انہوں نے کہا پاکستان کی ترقی استحکام اور عوام کی خدمت کے لیے جدوجہد جاری رہے گی،اس موقع پر سٹی نائب صدرنعیم شہزاد بھٹی،ٹکٹ ہولڈرکامران عبداللہ مڑل،عبد القادرمایا نازآرٹیٹکچرڈاکٹر فر حان علی بہادر موجود تھے۔

گیلانی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -