ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین عباسی کی  زیر صدارت اجلاس‘ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ

ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین عباسی کی  زیر صدارت اجلاس‘ ترقیاتی ...

  

 بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) ممبر صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین عباسی کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی سکیموں (بقیہ نمبر6صفحہ 6پر)

 کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اراکین اسمبلی ڈاکٹر محمد افضل، احسان الحق چوہدری، ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال، ڈی پی او حسن مشتاق سکھیرا، ملک محمد عثمان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ملک محبوب الہٰی کھر، سی ای او ایجویشن ظہور احمد چوہان، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اورنگ زیب ملک، تعمیراتی محکموں کے افسران اور اراکین اسمبلی کے نمائندگان موجود تھے۔ ممبرصوبائی اسمبلی نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں اعلیٰ معیار کے ساتھ بروقت مکمل کی جائیں۔افسران فیلڈ میں جا کر ترقیاتی سکیموں کا معائنہ کریں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21ء کے تحت ضلع بھر میں 160ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا اور2647.553ملین روپے کے فنڈز جاری کیے گئے جن میں سے اب تک 1472ملین روپے سے زائد فنڈز خرچ کیے جا چکے ہیں اور 26ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں۔ اسی طرح پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پروگرام کے فیزI کے تحت مختلف محکموں کی263ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا اور467.896ملین روپے کے فنڈز جاری کیے گئے جن میں سے اب تک 438 ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں اور198 سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول پروگرام کے فیزII کے تحت مختلف محکموں کی203 ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کیا گیا اور ان سکیموں کے لیے439.231 ملین روپے کے فنڈز جاری کیے گئے جن میں سے337ملین روپے سے زائد ترقیاتی فنڈز استعمال کیے جا چکے ہیں 35ترقیاتی سکیمیں مکمل کی جا چکی ہیں۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ محکمہ صحت اور دیگر محکموں کی تمام ترقیاتی سکیمیں جلد مکمل کی جائیں نیز بوہڑ گیٹ کے تعمیراتی کام ایک ماہ کے اندر مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے کاموں میں کسی قسم کی سستی اور غفلت نہ برتی جائے۔

جائزہ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -