جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی ہمارا مشن‘ وعدوں کو عملی جامعہ پہنائیں گے‘ علی رضادریشک
محمد پوردیوان (نامہ نگار) وزیراعظم عمران خان کے ویثرن کے تحت جنوبی پنجاب تعمیر وترقی فوکس وایجنڈہ ہے عوام سے کئیے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنا رہیہیں روزگار کی فراہمی بنیادی سہولیات دہلیز پر پہنچانا مشن وایجنڈہ ہے تعلیم صحت زراعت آبپاشی ڈیری (بقیہ نمبر7صفحہ 6پر)
ڈوپلمنٹ لائیو سٹاک کے شعبہ جات میں انقلابی تبدیلیاں لارہے ہیں کھیتوں سے منڈیوں تک رسائی دیں گے راجن پور یونیورسٹی جلد عملی تعبیر ملے گی مزید ایجوکیٹرزوکانسٹیلان کی بھرتی کا عمل جلد شروع ہوگا کارکن ہمارا اثاثہ ہیں جام پور میرا گھر ہے ان خیالات کا اظہار سابق ایم پی اے جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب پی ٹی آئی رکن جنوبی پنجاب کمیٹی بیرسٹر سردار علی رضا خان دریشک نے معتمد خاص دیرینہ ساتھی چیف ملک محمد اسلم آرائیں سے ملاقات میں کہا کہ ،،پاکستان تحریک انصاف ،،اپنے انقلابی منشور پر سختی سے عمل پیرا ہے ہم محض زبانی جمع خرچ نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں ،،دریشک گروپ،،کی سیاست ایک کھلی کتاب ہے سردار نصراللہ خان دریشک کی مدبرانہ قیادت میں سیاست کو عبادت سمجھ کر مقدس فریض سرانجام دے رہیہیں بلدیاتی انتخابات میں شاہ والی سے لیکر کوٹ طاہر تک کلین سویپ کریں گے تحصیل ناظم جام پور بھی ہمارا منتخب ہوگا کارکن ہمارا اثاثہ ہیں ان کے ہرکام ترجیح بنیادوں پر ہو رہیہیں انشااللہ عوامی خدمت کا تسلسل جاری رہیگا اس موقع پر حافظ نور احمد رند سید غلام محی الدین حضرت شاہ تاج محمد خان گشکوری محمد نعیم اقبال سمیت دیگر موجود تھے۔
علی رضا دریشک