میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد اقبال سرنڈر‘  اقبال  فرید کو چیف آفیسر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن 

  میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد اقبال سرنڈر‘  اقبال  فرید کو چیف آفیسر ...

  

 ملتان (سپیشل رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمودنے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی ہنگامی صورتحال اور ناقص کارکردگی پر چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن شاہد اقبال کو سرنڈر کردیا ہے اور انہیں سروس اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں  رپورٹ کرنے کی ہدایت کر(بقیہ نمبر8صفحہ 6پر)

دی ہے، جبکہ انکی جگہ ڈپٹی چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اقبال فرید کو چیف آفیسر تعینات کرنے کی سفارش کردی ہے جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نے اقبال فرید کو چیف آفیسر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اقبال فرید

مزید :

ملتان صفحہ آخر -