صادق آباد: تعلیمی اداروں میں ب  فارم لازمی‘ نادرا آفس شہریوں سے فل

صادق آباد: تعلیمی اداروں میں ب  فارم لازمی‘ نادرا آفس شہریوں سے فل

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں ب فارم لازمی کرنے پر تحصیل صادق آباد نادرا آفس میں ب فارم کے حصول کے لیے لوگوں کی لمبی لائینں لگ گئیں۔ تفصیل کے مطابق دو صوبوں کے سنگم پر واقع تحصیل صادق آباد نادرا آفس میں (بقیہ نمبر9صفحہ 6پر)

 محکمہ تعلیم کے ب فارم لازمی قرار دیئے جانے پر نادرا آفس کے باہر مرد و خواتین کی لمبی قطاریں لگ گئیں کرونا ایس او پیز پر تو عمل درآمد ہو رہا ہے لیکن صادق آباد شہر اور دوردراز علاقوں میں آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے صادق آباد کے اکلوتے نادرا آفس کا سٹاف بھی بے پناہ رش سے پریشان اور رات گئے تک ڈیوٹیاں سرانجام دینے میں مصروف ہے موجودہ رش کی وجہ سے صادق آباد میں دوسرے نادرا آفس کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے رش زیادہ ہونے کی وجہ سے عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے خواتین اور مرد رش زیادہ ہونے کی وجہ تین تین دن تک چکر لگانے پر مجبور ہیں نادرا آفس صادق آباد کا سٹاف بھی رش زیادہ ہونے کی وجہ ڈبل شفٹ پر ڈیوٹیاں دے رہے ہیں پھر بھی بہت رش ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ ب فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کرے اور بچوں کے ب فارم مرحلہ وار بنانے کے لیے اقدمات کرے تاکہ عوام پریشانی سے بچ جائے کیونکہ رش زیادہ ہونے کی وجہ سے عوام نادرہ آفس کے عملے کو تنگ کرتے ہیں جس وجہ سے کام کرنے میں مشکلات پیش آتی ہے حکومت کو چاہیے صادق آباد میں سب نادرا آفس قائم کیا جائے تاکہ رش میں کمی ہو اور عوام بھی پریشانی سے بچ سکے۔

ب فارم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -