ایشیائی ترقیاتی بینک 3 برسوں میں پاکستان کو 5 ارب 40کروڑ ڈالر قرض دیگا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) آئندہ 3 برسوں میں پاکستان کو 5 ارب 40 کروڑ ڈالر قرض فراہم کریگا۔اے ڈی بی نے 5 سالہ کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹیجی جاری کرتے ہوئے کہا ہیکہ کورونا وائرس کے بعد پاکستان کی معیشت کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔بینک کے مطابق کورونا وائرس کے باعث غربت اور بے روزگاری میں اضافے کا امکان ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کا قرض معمول کے آپریشنز کے لیے دیا جائیگا۔ اس کے علاوہ ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا رعایتی قرض پاکستان کو دیا جائے گا اور اس کے ساتھ 50 لاکھ ڈالر کی اضافی گرانٹ بھی دی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک