52 سال سے ایک ہی ٹائپ رائٹر پر کام کرنیوالا بزرگ لوگوں کیلئے مثال 

52 سال سے ایک ہی ٹائپ رائٹر پر کام کرنیوالا بزرگ لوگوں کیلئے مثال 

  

 ملتان (خصوصی رپو رٹر)ضلع کچہری ملتان میں 52 سال سے ایک ہی ٹائپ رائٹر پر دن بھر کام کر کے گھر کا گزر بسر کرنے والا بابا اشرف لوگوں کے لئے ایک مثال بن گیا۔ 75 سالہ ضعیف العمر بابا اشرف ٹائپ رائٹر کے ذریعے 7 بچوں کی پرورش کر رہا ہے۔بابا اشرف نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ٹائپ رائٹر 1969 میں لیا تھا۔ شروع میں وثیقہ نویسی کا سارا کام ٹائپ(بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)

 رائٹر سے ہی ہوا کرتا تھا، اب کمپیوٹر آنے سے ٹائپ رائٹر کی اہمیت کم ہو گئی ہے۔ مختلف اسٹام رائٹنگ، ڈرائیونگ لائسنس فارم، این او سی، ڈومیسائل فارم، کریکٹر سرٹیفکیٹ سمیت دیگر فارمز کو پر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔ٹائپ رائٹر استعمال کرتے ہوئے میری انگلیوں پر لکیروں کے نشانات مٹ چکے ہیں۔میری بینائی کم ہوچکی ہے اب آنکھیں بندکر کے بھی ٹائپ رائٹر کے ذریعے ٹائپنگ کرسکتا ہوں۔

مثال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -