لودھراں: فیملی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں 24 گھنٹے سروسز کا افتتاح 

لودھراں: فیملی اینڈ چلڈرن ہسپتال میں 24 گھنٹے سروسز کا افتتاح 

  

لودھراں (نمائندہ پاکستان) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے  فیملی اینڈ چلڈرن ہسپتال لودھراں میں 24گھنٹے ایمرجنسی علاج معالجہ سروسز کا افتتاح کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ شہریوں کو صحت کی معیاری سہولیات فراہم کر نے کیلئے مکمل متحرک و مستعد ہے۔یہ بات انہوں نے آج یہاں فیملی اینڈ چلڈرن ہسپتال(بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

 میں ایمرجنسی سروس کا افتتاح کرتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مختلف شعبوں میں مریض بچوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ا س موقع پر ڈاکٹر  نے ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کو مختلف شعبوں میں مریض بچوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات،طریقہ علاج اور دستیاب وسائل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے مریض بچوں کو فراہم کردہ ادویات،سہولیات اور ڈاکٹرزودیگر سٹاف کی ہمہ وقت دستیابی کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے معائنے کے دوران ہسپتال میں صفائی ستھرائی اور کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک کیا۔انہوں نے ہسپتال کے انتظامی امور میں اعلی نظم ونسق کو یقینی بنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہاکہ مریض بچے، خواتین اور ان کے لواحقین علاج معالجہ کی سہولیات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہونے چاہیں۔انہوں نے مختلف وارڈز میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اورہسپتال کی کارکردگی وادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے آٹ ڈور پر مریضوں کے اندراج اور انہیں مختلف شعبوں میں ریفر کرنے کے ریکارڈ کو بھی چیک کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ مریض بچوں کے میڈیکل ٹیسٹ کی سہولیات میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔ انہوں نے طبی آلات و مشینری کی ورکنگ حالت کو چیک کیا اور انکی دیکھ بھال کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے ادویات سٹور کا معائنہ کرتے ہوئے ادویات کے اجرا کا ریکارڈ چیک کیا اور ان پر تاریخ تنسیخ کو بھی چیک کیا۔

افتتاح

مزید :

ملتان صفحہ آخر -