ڈی سی مظفر گڑھ کا خان گڑھ فوڈ سنٹر پر چھاپہ‘گندم میں ملاوٹ پر 4 افراد گرفتار

  ڈی سی مظفر گڑھ کا خان گڑھ فوڈ سنٹر پر چھاپہ‘گندم میں ملاوٹ پر 4 افراد گرفتار

  

 مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ) مظفرگڑھ میں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر سرکاری گندم کی خردبرد پکڑی گئی،سرکاری گندم کی ہزاروں بوریوں میں جو اور مٹی کی ملاوٹ کردی گئی،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے چھاپے کے دوران بوریاں برآمد کرکے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا.خانگڑھ کے علاقے میں سپیشل برانچ کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر امجد شعیب ترین نے خانگڑھ فوڈ سنٹر پر چھاپہ (بقیہ نمبر17صفحہ 6پر)

مارا،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیمطابق فوڈ سنٹر میں گندم کی ہزاروں بوریوں میں مٹی اور جو مکس کیا جارہا تھا جسے قبضے میں لے لیا گیا،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کے چھاپے کے دوران سرکاری گندم میں مٹی اور جو ملانے والے 4 افراد گرفتار کرلیے گئے جبکہ کئی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب بھی ہوگئے.ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کیمطابق گندم کی خردبرد میں ملوث 2 فوڈ انسپکٹرز طارق مسعود اور رانا بن یامین بھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے.خردبرد میں ملوث عملے اور ملوث افراد کیخلاف تھانہ روہیلانوالی میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -