سینیٹ انتخابات: پیپلز پارٹی کاسندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا سے امید وار نامزد کرنیکا فیصلہ

سینیٹ انتخابات: پیپلز پارٹی کاسندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا سے امید وار نامزد ...

  

 کراچی (این این آئی) پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات کیلئے تیاریاں تیز کردیں، پارٹی امیدواروں سے درخواستیں یکم فروری کے بعد طلب کرے گی جبکہ انٹرویوز 10 تاریخ کے بعد ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کے انٹرویوز10فروری کے بعد ہونگے۔ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا سے امیدوار نامزد  کئے جائینگے۔ پیپلزپارٹی سندھ سے7جنرل اور 2ٹیکنوکریٹ نشستوں پر،اسی طرح پی پی سندھ سے2خواتین کی نشستوں پر امیدوار نامزد کریگی جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد بنائے گی۔

سینیٹ انتخابات 

مزید :

صفحہ اول -