کرونا ایس او پیز: تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کرنیکا حکم‘ افسروں کو ٹاسک

 کرونا ایس او پیز: تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ کرنیکا حکم‘ افسروں کو ٹاسک

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب بشیر احمد زاہد گورائیہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ایس او پیز پر عملدرآمدکیا جائے۔فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقدہ (بقیہ نمبر18صفحہ 6پر)

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل سیکرٹری لٹریسی نے کہا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے محکمہ تعلیم کے افسران سکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالہ سے مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھیں۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ظہور احمد چوہان، ڈی ای او لٹریسی زاہد نذیر خان اور سجاد اقبال سمیت محکمہ تعلیم کے دیگر افسران موجود تھے۔ ڈی او او لٹریسی زاہد نذیر خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے ہاتھوں کو 20سیکنڈز تک اچھی طرح دھوئیں، ٹشو پیپر کے استعمال کے بعد مناسب طریقے سے تلف کریں، گوشت اور انڈوں کو اچھی طرح پکا کر استعمال کریں، نزلہ یا زکام کی صور ت میں آفس، سکول یا بھیڑ والی جگہوں پر جانے سے گریز کریں اور علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی ڈاکٹر یا ہسپتال سے رجوع کریں۔

ٹاسک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -