پتنگ بازی بند‘ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

  پتنگ بازی بند‘ انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت

  

  رحیم یار خان (بیورو رپورٹ)حکومت پنجاب نے بسنت پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے پتنگ بازی کے روک تھام اور پتنگ فروشوں کیخلاف کاروائی کا حکم دے دیا۔ زرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے رحیم یار خان (بقیہ نمبر12صفحہ 6پر)

سمیت صوبہ بھر میں بسنت پر پابندی عائد کر کے تمام ڈویڑنل و ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ پتنگ بازی کی روک تھام اور بسنت منانے پر پابندی کو یقینی بنانے کیلئے پتنگ فروشوں کے خلاف سخت ترین اقدامات کئے جائیں معلوم ہوا ہے کہ حکومت کے علم میں آیا ہے کہ صوبہ بھر کے رحیم یار خان سمیت مختلف اضلاع میں اگلے ماہ کے آخر ایام میں بسنت منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور پتنگ فروشوں میں پتنگ سازی کا کام بھی تیزی سے جاری ہے جس پر حکومت نے بسنت پر مکمل پابندی عائد رکھتے ہوئے پتنگ فروشوں کیخلاف کاروائی کا حکم دیا ہے تاکہ پتنگ بازی کو روک کر بسنت پر پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

پتنگ بازی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -