وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آزر کی منظوری دیدی 

      وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ٹی او آزر کی منظوری دیدی 

  

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ تحقیقاتی کمیشن کے ضوابط(ٹی او آرز) کی منظوری دیدی ہے۔ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ پر مشتمل برا ڈ شیٹ کمیشن کے ٹی او آرز تیار کرلیے گئے ہیں اور کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے ٹی او آرز کی منظوری بھی دیدی ہے۔ٹی او آرز کے مطابق کمیشن کوتحقیقات کیلئے افسران اور ماہر ین پرمشتمل کمیٹیاں بنانیکا اختیار ہوگا، کمیشن براڈشیٹ اور آئی اے آر کے انتخاب،تقرری اورمعاہدوں کی چھان بین کریگا۔کمیشن 2003 میں براڈشیٹ اور انٹرنیشنل ایسٹ ریکو ر ی(آئی اے آر) فرمز سے معاہدوں کی منسوخی کی وجوہات کی جانچ کرے گا اور کمیشن 2008 میں براڈ شیٹ کوپاکستان کی ادائیگیوں کی وجوہات اور اثرات کی نشاندہی بھی کریگا۔ ٹی او آرز کے مطابق انکوائری کمیشن دیکھے گا کہ 2008 میں کی گئی ادائیگی جائز تھی یا نہیں؟ اور کمیشن 2008 میں 15 لاکھ ڈالرکی غلط ادائیگی کے ذمہ دار کی نشاندہی بھی کریگا۔کمیشن نشاندہی کریگا آیا لندن کی عدالتوں کے سامنے کیس مؤثر طریقے سے لڑا گیا یا نہیں؟ کمیشن تعین کریگا کہ دعویدارکو ادائیگی قانونی اور مقررہ قواعدکے مطابق تھی یا نہیں؟ اور غیرقانونی حاصل اثاثوں کی ریکوری کیلئے دائرکیس کیوں بندکیے گئے؟کمیشن کیسز بندکرنیکے نتیجے میں ملک کو ہوئے مالی نقصان کا بھی تعین کریگا اور غفلت یابے انتظامی کے مرتکب فرد یا اتھا ر ٹی کی ذمہ داری کی نشاندہی بھی کرے گا۔

 تحقیقاتی کمیشن

مزید :

صفحہ اول -