سانس کی نالی میں پھنسے مونگ پھلی کے  دانے برانکو سکوپی کے ذریعے باہر‘ ڈیڑھ  سالہ بچے کی جان بچ گئی‘ والدین خوش

سانس کی نالی میں پھنسے مونگ پھلی کے  دانے برانکو سکوپی کے ذریعے باہر‘ ڈیڑھ  ...

  

  ملتان (وقا ئع نگار)  نشتر ہسپتال کے ناک کان گلے کے سینئر ڈاکٹر شکیب فیض نے اپنی طبی ٹیم کے ساتھ مل کرکروڑ لعل عیسن کے ڈیڑھ سالہ بچے کی جان بچا لی ہے،کروڑ لعل عیسن کے رہائشی ڈیڑھ سال کے علی معاویہ ولد خلیل (بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

احمد کے گلے میں گزشتہ روز ایک اور چھوٹے بچے نے مونگ پھلی کے دانے ڈال دئیے جو بچے کی سانس کی نالی میں پھنس گئے،حالت غیر ہونے کے باعث بچے کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کردیاگیا،نشتر ہسپتال میں معروف  ای-این-ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر شکیب فیض خان نے ایمرجنسی برانکو سکوپی کرتے ہوئے مونگ پھلی کا بڑا ٹکڑا سانس کی نالی سے اور دو چھوٹے ٹکڑے دائیں پھیپھڑے سے نکال لیے،اس دوران ایمرجنسی انستھیزیا ڈاکٹر عاطر فیاض (ایسوسی ایٹ پروفیسر) نے مہیا کیا،اس حوالے سے ڈاکٹر شکیب نے بتایا ہماری ٹیم نے تاخیر کئے بغیر فوری برانکوسکوپی کے ذریعے مونگ پھلی کے دانوں کو سانس کی نالی اور پھیپھڑوں سے نکالا نیز انہوں نے تمام والدین سے اپیل کی کہ تین سال سے چھوٹے بچوں کو ڈرائی فروٹ خصوصا مونگ پھلی دینے میں احتیاط کی جائے۔ادھر بچے کی جان بچنے پر والدین خوشی سے نہال ہو گئے اور تمام طبی عملے کو دعائیں دی۔

خوش

مزید :

ملتان صفحہ آخر -