بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مد  میں لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے  دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا

 بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مد  میں لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے  دو ...

  

 ملتان (خصوصی رپو رٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مدد میں لاکھوں روپے کا فراڈ کرنے والے دو ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا (بقیہ نمبر20صفحہ 6پر)

ہے۔قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نیاز اور اشرف کے خلاف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ڈی جی خان میں ایک لاکھ 70 ہزار روپے فراڈ کرنے کی شکایت موصول ہوئی تھی ملزمان نے مختلف شہریوں کے نام پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم ہتھیائی تھی جن سے ایک 30 ہزار روپے برآمد کیے گئے ہیں جن سے مزید ایک لاکھ 40 ہزار روپے کی برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔ تاہم ملزمان کو ملزمان کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج دوبارہ عدالت پیش کیا جائے گا۔

جسمانی ریمانڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -