دو فروری کو آب گاہوں کا عالمی دن

دو فروری کو آب گاہوں کا عالمی دن

  

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آب گاہوں کا عالمی دن  2فروری کو منایا جا ئے گا، اس دن کومنانے (بقیہ نمبر21صفحہ 6پر)

کا مقصد لوگوں میں آب گاہوں سے متعلق معلومات، ان کو لاحق خطرات اور ان کی حفاظت کے مختلف طریقوں کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے، پاکستان ویٹ لینڈ پروگرام کے مطابق پاکستان میں پائی جانے والی آب گاہیں مختلف خطرات کی وجہ سے انحطاط کا شکار ہیں،آب گاہوں اور ان سے ملحقہ علاقوں کا دوسرے مقاصد کے لیے استعمال، دریاوں پر بند باندھے جانے اور پانی کے بہاو میں تبدیلی، نامیاتی اور غیر نامیاتی کثافت، ان علاقوں میں درختوں کی کٹائی سے ان کے ختم یا کم ہونے کا خطرہ لاحق ہے،آب گاہوں کا عالمی دن (World Wetlands Day) ہر سال دنیا بھر میں ریمسر کنونشن (Ramsar Convention) کے تحت منایا جاتا ہے، 2فروری1971کو ایران کے شہر ریمسر میں منعقد ہونے والے عالمی کنونشن جس میں 95ممالک نے شرکت کی تھی میں دنیا بھر میں انحطاط پزیر ہونے والی آب گاہوں کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ دن منانے کا فیصلہ کیا گیا تھا

آب گاہوں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -