پاکستان کو مطلوب کالعدم تنظیم لشکر اسلام کا سرغنہ منگل باغ افغانستان میں ہلاک 

پاکستان کو مطلوب کالعدم تنظیم لشکر اسلام کا سرغنہ منگل باغ افغانستان میں ...

  

 ننگرہار(مانیٹرنگ ڈیسک) کالعدم تنظیم لشکر اسلام کا سرغنہ منگل باغ افغانستان کے علاقے ننگرہار میں ایک بم دھماکے میں جہنم واصل ہوگیا۔حکومت پاکستان نے کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے سربراہ منگل باغ اور اس کے 4ساتھیوں کو زندہ یا مردہ پکڑنے میں معاونت پر لاکھوں روپے انعامات کا اعلان کررکھا تھا۔حکومت نے منگل باغ کی سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر کی تھی جبکہ اس کے دیگر تین ساتھیوں سیفور قبیلہ سپاہ، عدنان قبیلہ برقمبر خیل اور واحد قبیلہ شلوبرقمبر خیل کو پکڑنے میں معاونت پر 20، 20 لاکھ روپے کا انعام مقرر کیا تھا۔افغان حکام کے مطابق منگل باغ افغان صوبے ننگرہار کے ضلع اچین میں بم دھماکے میں ہلاک ہوا۔ منگل باغ پاکستان کو متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث ہونے پر مطلوب تھا۔ امریکا نے بھی منگل باغ کے سر کی قیمت مقرر کر رکھی تھی۔افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل باغ کی ہلاکت بارودی سرنگ دھماکے میں ہوئی جس میں اس کے 3 ساتھی بھی مارے گئے۔ ننگرہار کے گورنر نے منگل باغ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔خیال رہے کہ منگل باغ کا گروپ کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) پاکستان سے وابستہ رہا ہے۔ اس سے قبل بھی منگل باغ کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

 منگل باغ

مزید :

صفحہ اول -