بختاور بھٹو کی بلاول ہاؤس میں رسم حنا،زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا

   بختاور بھٹو کی بلاول ہاؤس میں رسم حنا،زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا

  

کراچی(این این آئی)سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی اورچیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹوزرداری کی رسم حنا بلاول ہاؤس کراچی میں ادا کردی گئی،بختاور بھٹو کی مہندی ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے لگائی۔کورونا وائرس کے باعث تقریب میں بھٹو و زرداری خاندانوں کے انتہائی قریبی افراد اور دلہا کے نزدیکی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ آصف زرداری نے مہمانوں کا استقبال کیا اور تمام وقت ان کے ہمراہ رہے۔اس موقع پر بلاول ہاؤس کو برقی قمقموں اور خوش رنگ پھولوں سے سجایا گیا تھا۔ذرائع نے بتایاکہ رسم حنا میں شریک مہمانوں کی تواضع بریانی، قورمہ، فرائیڈ چکن اور حلوہ سے کی گئی۔ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے اس ضمن میں بتایاکہ بختاور بھٹو کو مہندی اس قدر پسند آئی کہ انہوں نے پہلے مجھے ٹپ دی اور اس کے بعد بل ادا کیا۔ام کلثوم حذیفہ لاٹھی نے بتایا کہ مجھے بختاور بھٹو نے کہا کہ ڈیزائن کیسا بھی بنائیں لیکن اس میں اجرک کا کچھ ڈیزائن لازمی ہو تو پھر میں نے ویسا ہی بنایا۔

 بختاور بھٹو

مزید :

صفحہ اول -