گوادر بزنس کانفرنس کیلئے لاہور چیمبر سے تعاون کرینگے،عاصم باجوہ

گوادر بزنس کانفرنس کیلئے لاہور چیمبر سے تعاون کرینگے،عاصم باجوہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے لاہور چیمبر کو گوادر میں ”گوادر بزنس کانفرنس“ کروانے کیلئے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔گزشتہ روز لاہور چیمبر کے صدر میاں طارق مصباح سے ملاقات کے دوران عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ سی پیک ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جو پاکستان کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ سی پیک کے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے اور کم ترقی یافتہ علاقوں کی طرف خاص توجہ دی جارہی ہے۔ سی پیک کا بنیادی مقصد ایک معاشی کاریڈور کی تعمیر کے ذریعے پاکستان اور چین کے لوگوں کو معاشی طور پر خوشحال کرنا ہے، اس منصوبے سے باہمی روابط مستحکم ہونگے، تجارت و سرمایہ کاری کے بے شمار مواقع پیدا ہوں گے جس سے نہ صرف دونوں ممالک کو فائدہ ہوگا بلکہ یہ دیگر علاقائی ممالک سے بھی منسلک ہونگے۔ 
عاصم باجوہ

مزید :

صفحہ اول -