سول جج ڈسٹرکٹ کورٹس سیف اللہ موہل ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 

سول جج ڈسٹرکٹ کورٹس سیف اللہ موہل ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 

  

وہاڑی‘ لیاقت پور (بیورورپورٹ،نامہ نگار) سول جج ڈسٹرکٹ کورٹس سیف اللہ موہل ساہیوال کے قریب ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے مرحوم کو ان کے آبائی علاقہ میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سول جج ڈسٹرکٹ کورٹس سیف اللہ موہل اہل خانہ کے ہمراہ ساہیوال کے قریب ٹریفک حادثہ کا شکار ہوگئے حادثہ میں سول جج موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں موجود دیگر افراد معمولی زخمی ہوئے مرحوم کے انتقال کی خبر پر دن بھر ڈسٹرکٹ کورٹس کا ماحول (بقیہ نمبر23صفحہ 6پر)

سوگوار رہا جبکہ مرحوم کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر بہاولنگر میں پڑھائی گئی جس میں وہاڑی سے ججز اور جوڈیشری عملہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی مرحوم کو آہوں اور سسکیوں میں ان کے آبائی علاقہ بہاولنگر میں سپرد خاک کردیا گیاہے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -