پاکستان کیخلاف سازشیں‘ محب وطن شہری متحد ہوجائیں‘ عبدالمعبود آزاد

 پاکستان کیخلاف سازشیں‘ محب وطن شہری متحد ہوجائیں‘ عبدالمعبود آزاد

  

مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ‘ تحصیل رپورٹر) وطن عزیز کے خلاف گھناؤنی سازشوں کو محب وطن پاکستانیوں کو متحد ہو کر ناکام بنانا ہو گا اسلام اور پاکستان کے دشمن ممالک دنیا کی واحد ایٹمی اسلامی مملکت پاکستان کے خلاف انتہائی خطرناک اور گھناؤنی سازش کر رہے ہیں۔ علماء،وکلاء،میڈیا، ڈاکٹرزاور سول سوسائٹی کو اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہوگا ان خیالات کا اظہار مولانا سید عبدالمعبود آزاد نے ضلع مظفرگڑھ کی تمام بار ایسوسی ایشن اور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران (بقیہ نمبر24صفحہ 6پر)

کے اعزاز میں شاندار تقریب استقبالیہ سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار عبدالقیوم دستی ایڈووکیٹ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفر گڑھ نے کہا کہ وکلاء ہمیشہ معاشرے کی برائیوں اور لاقانونیت کے خاتمہ کے لیے اپنا اہم کردار اور قابل تعریف ہے اور انکی کوئی بھی قانونی تعاون ہمیشہ ساتھ رہے گا۔ اے بی مجاہد خان صدر پریس کلب مظفر گڑھ نے کہا معاشرے میں امن وامان کی آبسرابی اور امن و استحکام بین المسالک و مذہبی ہم آہنگی کے فروخ کیلئے جدوجہد میں وکلاء اور میڈیا متحدہ علماء مشائخ امن کمیٹی کے شانہ بشانہ بھر پور ساتھ دیں گے۔ ملک محمد شفیق الرحمن ملانہ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے کہا کہ معاشرے سے لاقانونیت برائی اور بدامنی کے خاتمہ اور قیام امن اور پر امن معاشرے کیلئے وکلاء علماء مشائخ اور میڈیا اپنا بھر پور اور مشترکہ کردار ادا کرتے رہیں گے اور الشیخ ابوہریرا،قاری عبدالغنی ثاقب۔ سید اختر حسین بخاری۔ملک عبدالحکیم ایڈووکیٹ صدر بار علی پور۔ سید امیر حسن شاہ۔رانا عمر دراز فاروقی ضلعی امیر جماعت اسلامی مظفر گڑھ۔محمد افضل چوہان۔محمد عامر شیخ سید غلام علی بخاری۔ قاری ظفر کوثر چشتی۔راؤ محمد نسیم ایڈووکیٹ جنرل سیکریٹری بار جتوئی۔صحافی احمد سعید چوہدری۔ رانا شیراز بشیر شیخ عدیل جمیل۔ سید الطاف حسین بخاری ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں امن کے دائی ممبر امن کیمٹی سید گلزار عباس نقوی مرحوم اورمخدوم طاہر عباس شمسی مرحوم سجادہ نشین دربار حضرت شاہ شمس ملتان کی امن وامان کے قیام کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سیدمولانا عبدالمعبود آزاد اور ڈاکٹر سیف اللہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولپور کے والدہ محترمہ کے درجات بلندی کیلئے دعا کی گئی۔

سازشیں 

  

مزید :

ملتان صفحہ آخر -