جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج منصورہ میں اداکی جائے گی 

جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ انتقال کر گئے، نماز جنازہ آج منصورہ میں ...

  

 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما اور سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی حافظ سلمان بٹ قضائے الہٰی انتقال کر گئے، وہ شوگر کے باعث گزشتہ چند ماہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، حافظ سلمان بٹ 3 دفعہ قومی اسمبلی اور ایک بار رکن صوبائی اسمبلی رہے، گورنمنٹ کالج کی سٹوڈنٹ یونین  کے سیکرٹری پنجاب یونیورسٹی سٹوڈیٹ یونین کے نائب صدر اور جنرل سیکرٹری رہنے کا بھی اعزاز حاصل رہا، حافظ سلمان بٹ فٹبال فیڈریشن کے سیکرٹری این ایل ایف کے صدر بھی تھے شباب ملی پاکستان کے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور کے ا میر اور نائب امیر صوبہ رہنے کیساتھ ساتھ اب مرکزی عا ملہ و شوری کے بھی رکن تھے جب نظام مصطفی کی تحریک چلی تو وہ ناظم لاہور اسلامی جمعیت طلبہ تھے،تحریک میں اہم کردار ادا کیا سیکڑوں دفعہ پابند سلاسل رہے، ضیاء الحق کے دور میں 1985 میں آزاد حیثیت میں میاں صلاح الدین (صلی) کو ہرایا،  1990میں اسلامی جمہوری اتحاد کے پلٹ فارم سے جہانگیر بدر 2002 میں آزاد حیثیت سے میاں اظہر کو شکست دی 1988 میں پیپلز پارٹی کے ضیا بخت بت کو شکست دیکر صوبائی اسمبلی کے رکن بنے،ان کے والد ایس پی پولیس تھے ان کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں،جوتمام شادی شدہ ہیں 3دفعہ ایم این اے ایک دفعہMPA رہنے والے حافظ سلمان آج کل بھی عمر بلا ک اقبال ٹاؤن میں کرائے پر رہ رہے تھے، حمید لطیف میں ڈائلسیز کے دوران اللہ کو پیارے ہو گئے، نماز جنازہ آج جمعہ کی نماز کے بعد منصورہ میں ادا کی جائیگی۔ترجمان جماعت اسلامی پاکستان قیصر شریف کے مطابق مرحوم کا جنازہ 700عمربلاک علامہ اقبال ٹاؤن سے اٹھایا جائیگا۔ جماعت اسلامی کے سینئر رہنما حا فظ سلمان بٹ 17جنوری1956کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ مرحوم حافظ سلمان بٹ نے 65سال عمر پائی۔ حافظ سلمان بٹ کاشمارجماعت اسلامی کے جرآت مند رہنماؤں میں ہوتا تھا، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت پارٹی کے دیگر رہنما ؤں نے حافظ سلمان بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

حافظ سلمان بٹ

مزید :

صفحہ اول -