عدالتوں سے 90فیصد ملزمان ناقص تفتیش کی وجہ سے ہو جاتے ہیں: چیف جسٹس

عدالتوں سے 90فیصد ملزمان ناقص تفتیش کی وجہ سے ہو جاتے ہیں: چیف جسٹس

  

  اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزاراحمد سے وفاقی جوڈیشل اکیڈمی میں زیرتربیت پولیس افسران نے ملاقات،چیف جسٹس نے پولیس افسران کو کریمنل جسٹس سسٹم کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ کریمنل جسٹس سسٹم میں پولیس اہم ستون ہوتی ہے، عدالتوں سے نوے فیصد ملزمان ناقص تفتیش کی وجہ سے رہا ہوجاتے ہیں۔چیف جسٹس نے کہاکہ تفتیش میں ٹھوس شواہد اہمیت کے حامل ہوتے ہیں،زیرتربیت افسران سے امید ہے کہ وہ تفتیش کے دوران اپنا ذہن استعمال کریں گے۔

چیف جسٹس

مزید :

صفحہ اول -