اقتصاد ی رابطہ کمیٹی میں یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی، گھی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف میں شامل تین اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی۔ جمعرات کووزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف میں شامل تین اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی گئی،یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی اور گھی کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ ای سی سی نے ہدایت کی کہ اضافے کو معقول سطح پر لے جا کر دوبارہ سمری لائی جائے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو ڈیجیٹل کرنے کا منصوبہ منظور کرلیا گیا جس پر2 ارب روپے لاگت آئے گی۔وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر اب تک 21ارب روپے خرچ ہوچکے ہیں۔بارانی علاقوں میں زیر کاشت رقبے کو بڑھانے کے لیے42ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔سوئی سدرن کے لیے کمرشل پیداوار کے لیے گیس کنوؤں کی نشاندہی کی منظوری دی گئی،ٹیکسٹائل پالیسی دو ہفتوں کیلئے موخر کر دی گئی۔اجلاس میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز منافع کا جائزہ لیا گیا،گوادر کیلئے 300میگاواٹ کوئلے کے پاور پلانٹ کی منظوری دی گئی،زائرین کیلئے مینجمنٹ پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی