بھارتی ظلم وستم سے تنگ پاکستانی ہندوؤں کی وطن واپسی

بھارتی ظلم وستم سے تنگ پاکستانی ہندوؤں کی وطن واپسی

  

لاہور(خصوصی رپورٹ) بھارت میں 11 ہندوؤں کے بہیمانہ قتل اور بھارتی سرکار کے رویے سے دل برداشتہ ہندوؤں کی واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔ 28 جنوری 2021 کو واہگہ بارڈر کے راستے بھارت ہجرت کرنے والے پاکستانی ہندوؤں واپس پاکستان پہنچ گئے۔ پاکستان میں ان ہندو خاندانوں کا شاندار استقبال کیا گیا حکومت پاکستان نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ہندو جیسو مال اور رانو نے کہا کہ بھارت ہجرت کرنے والے ہندو وہاں بہتر مستقبل کے لئے گئے تھے مگر انہیں وہاں قتل کردیا گیا، بھارت صرف براہمن ہندوؤں کا ملک ہے، ہم حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت میں ہمارے 11 ہندو شہریوں کے قتل کا مواخذہ کرے۔بھارت میں مقیم پاکستانی ہندوؤں سے ہماری التجا ہے کہ وہ مزیدذلت گوارہ نہ کریں اورواپس اپنے ملک لوٹ آئیں۔

ہندو واپسی

مزید :

صفحہ اول -