کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے حمایت جاری رکھیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

     کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لئے حمایت جاری رکھیں گے، ترجمان دفتر ...

  

 اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر)   ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی حق خودارادئیت کے لئے جدوجہدکی حمایت جاری رکھے گا، پاکستان عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اسیر کشمیری رہنماؤں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کو بند کرانے اور کی رہائی کا مطالبہ کرتا ہے،پاکستان کی مسلح افواج بھارتی جنونیت اور مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لئے تیار ہیں، بھارتی ڈیس انفو لیب پاکستان کے خلاف ایک منظم پروپیگنڈہ مہم تھی ، یورپی پارلیمنٹ کو غیرجانبدارانہ طور پر اس معاملے کو آگے لیجانا ہوگا،  ای یو ڈیس انفو لیب کے معاملہ  پریوروپین پارلیمنٹ میں بحث  اس بات کی عکاس ہے کہ بھارت ایک  دہشت گرد ملک ہے،بھارت جمہوری نہیں فاشسٹ ریاست ہے،بھارت کا غیرجمہوری اور دہشت گردی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا  ،دنیا کو بھارت میں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر پامالیوں کا ادراک ہے،نئی امریکی انتظامیہ بھارتی مظالم کا نوٹس لے، پاکستان امریکہ کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہے،انٹرا افغان بات چیت اہم مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،  ڈینئیل پرل کیس میں تفصیلی فیصلہ آنے کے بعد ردعمل دیں گے،کلبھوشن جادیو کے معاملے پر بھارت تعاون نہیں کررہا ، بھارت راہ فرار اختیار کررہا ہے ، کلبھوشن پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث تھا، بھارت کے ناجائز مطالبات نہیں مان سکتے۔جمعرات کو  ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوھدری نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ  دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ ورچوئل کانفرس میں شرکت کی، وزیرخارجہ نے کووڈ ویکسین کی تمام ممالک کے لئے دستیابی یقینی بنانے پر زور دیا، وزیرخارجہ نے چینی ہم منصب سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ،چین پانچ لاکھ ڈوز ویکسین پاکستان کو فراہم کرے گا، وزیرخارجہ نے اپنے افغان ہم منصب حنیف اتمر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، افغان امن عمل کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی، ای یو ڈیس انفو لیب کا معاملہ یوروپین پارلیمنٹ میں اٹھایا گیا، یورپی پارلیمنٹ میں اس معاملے پر بحث عکاس ہے کہ بھارت دہشت گرد ملک ہے، پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے، کشمیریوں نے بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منایا، بھارت نے مقبوضہ کشمیر ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، کشمیریوں کو ایک روز حق خود ارادیت  ضرورملے گا، کالے قوانین کے تحت گرفتار کئے گئے کشمیری رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائیبھارت کا غیرجمہوری اور دہشت گردی کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، بھارت خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن چکا ہے۔

دفتر خارجہ

مزید :

صفحہ اول -