نیا تعلیمی سال اگست میں   شروع ہوگا، شفقت محمود

نیا تعلیمی سال اگست میں   شروع ہوگا، شفقت محمود

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبہ کا ابہام دور کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیا تعلیمی سال رواں سال اگست میں ہی شروع ہوگا۔اس بات کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے کیا۔ تفصیل کے مطابق آج وزیر تعلیم شفقت محمود نے ٹویٹر صارفین کے مختلف سوالوں کے جوابات دیئے۔ سوالات پوچھنے والوں میں ٹیچرز اور طلبہ بھی شامل تھے۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے نئی تعلیمی پالیسی بتاتے ہوئے کہا کہ نجی سکولز کوئی بھی کتاب استعمال کرنے میں آزاد ہونگے۔ کتاب کی تیاری سنگل نیشنل کریکلم کے اندر اندر ہونی چاہیے۔

شفقت محمود

مزید :

صفحہ اول -