عمران نیازی کو حکومت چلانے کی سمجھ نہیں، ترقی کا تسلسل توڑ دیا،احسن اقبال 

     عمران نیازی کو حکومت چلانے کی سمجھ نہیں، ترقی کا تسلسل توڑ دیا،احسن ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کو حکومت چلانے کی سمجھ نہیں اور سب کچھ پچھلی حکومت پر ڈال دیتے ہیں،عمران خان نظام ناکارہ قراردیکرجان چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں، عمران خان نے آکر ترقی کے تسلسل کو توڑ دیا ہے،ترقی کرتی ہوئی معیشت کو ڈبو دیا،ن لیگ نے ہر وعدہ پورا کرکے دکھایا، اندھیرے ختم کرکے دکھایا،دنیا میں کوئی مثال موجود نہیں کہ کسی معیشت نے 2 سال میں 6 فیصد کریش کیا ہو۔جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج کے دن وزیراعظم اور وزراء نے جو خطاب کیے جن کا جواب ضروری ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی تقریر ایسے تھی جیسے لاہور یاد گار جلسے میں خطاب ہو یا کنٹینر پر خطاب ہو۔مسٹر یوٹرن آپ خودی پرلیکچر دینے کا کیا حق رکھتے ہیں، ن لیگ کی قیادت نے یو ٹرن نہیں لیا۔ ہم نے دفاعی بجٹ دیا سی پیک منصوبوں پر کام کر کے دیکھایا،ہم نے توانائی کا بحران حل کیا،ہم نے عملی کام کر کے دیکھایا۔ایل این جی ٹرمینل جو دس سال سے نہیں لگ رہا تھا تھا ہم نے دس ماہ میں لگا کر دیکھایا۔ مسٹر یو ٹرن نے تو خود کہا تھا کہ میں آئی ا یم ایف نہیں جاوں گا خود کشی کر لوں گا۔لیکن آج قوم سے کیے گئے وعدے کہاں گئے۔آپ نے تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت کو پچھلے دھکیل دیا۔ہم نے قرض لیے کام کروائے۔ہم نے سی پیک کے منصوبے بنائے،موٹر ویز بنائی،کراچی تاپشاورلوگ فضائی کے بجائے موٹروے پر سفرکوترجیح دیتے ہیں،آپ نے گیارہ ہزار ارب قرضے لے کر قوم کو مہنگائی دی۔جس نظام کے بوسیدہ ہونے کی بات کرتے ہیں،اسی سے ہم نے سب سے بڑی ترقی کرکے دکھائی۔

احسن اقبال 

مزید :

صفحہ اول -