آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت 3فروری تک ملتوی 

     آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت 3فروری تک ملتوی 

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس پر سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر عرفان بھولا نیب گواہ عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے موقف اپنایااتنے کیسز ہو گئے ہیں کہ ٹائم نہیں ملا تیاری کرنے کا۔آج آصف زرداری کا ہائیکورٹ میں کیس ہے تو آج جرح نہیں کر سکتا۔ جج اعظم خان نے فاروق ایچ نائیک سے استفسار کیاآج کی بھی تاریخ آپ کی مرضی کی تھی اب آپ ہی بتائیں کون سی تاریخ دیں۔فاروق ایچ نائیک نے جواب دیا کہ اس کیس میں پورا دن لگ جائے گا تو جرح آئندہ سماعت میں کریں گے۔کوئی بھی تاریخ دے دیں۔ عدالت نے کیس کی سماعت3 فروری تک ملتوی کردی۔

پارک لین 

مزید :

صفحہ اول -