حکومت کورونا پر قابو پانے کیلئے  صرف زبانی دعوے کر رہی ہے

حکومت کورونا پر قابو پانے کیلئے  صرف زبانی دعوے کر رہی ہے

  

پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ جب سے کورونا وائرس آیا ہے تو تب سے لیکر آج تک وفاقی حکومت کی اس وائرس کی روک تھام کے لئے کوئی بھی ٹھوس حکمت عملی سامنے نہیں آئی ہے جبکہ سندھ حکومت نے اس کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جو اقدامات کئے اس کو نہ صرف کراچی کی عوام بلکہ ڈبلیو ایچ او نے بھی سراہا جبکہ سندھ حکومت نے ویکسین منگوانے کا بھی ایک اچھا بندوبست کیا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ جہاں زندگی کے باقی شعبوں کی حالت کو بہتر کرنے کے زبانی دعوے اس حکومت نے کئے ہیں تو وہیں پر وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے خاتمے اور اس سے عوام کو بچانے کے بھی محض زبانی دعوے ہی کئے ہیں وفاقی حکومت بتائے کہ اس نے جو ویکسین منگوائی ہے کیا اس سے پاکستانیوں کی ضرورت پوری ہو جائے گی تو یقینی طور پر حکومت کے پاس اس کا کوئی جواب نہیں ہے خدارا حکومت ہوش کے ناخن لے اور اپنی ذمے داریوں کو سمجھے۔

شازیہ مری

مزید :

صفحہ اول -