حکومت نے ویکسین کے سلسلے میں کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا

  حکومت نے ویکسین کے سلسلے میں کوئی قابل ذکر کام نہیں کیا

  

جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا امجد علی خاں نے کہا ہے کہ جب سے یہ کورونا وائرس کی وباء آئی ہے تو تب سے ہی حکمران دوسرے ممالک کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ پاکستان کی اس حوالے سے کیا مدد کریں گے اس حکومت نے اپنے طور پر تواس وائرس سے عوام کو بچانے کے لئے کوئی بھی قابل ذکر کام نہیں کیا ہے اور اب بھی انہوں نے ضروریات کے مطابق آڈر نہیں دیا ہے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ ہم حکمرانوں سے پوچھنا چاہتے ہیں کہ اب تک کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے دیگر ممالک سے جو امداد پاکستانی عوام کے لئے آئی ہے اس کا مکمل حساب دیا جائے بہت سے ممالک سے حکومت کو کورونا وائرس سے بچا? کے لئے حفاظتی کٹس‘ این 95کے ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر سمیت دیگر جو سامان آیا تھا وہ کہاں گیا عوام اس بارے میں جاننے کا مکمل حق رکھتے ہیں اور حکمرانوں کو عوام کو جواب دینا ہی پڑے گا۔

مولانا امجد علی خاں 

مزید :

صفحہ اول -