عوام کو بتایا جائے کتنی  ویکسین منگوائی گئی ہے

عوام کو بتایا جائے کتنی  ویکسین منگوائی گئی ہے

  

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خرم دستگیر نے ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک حکمرانوں کی کورونا وائرس سے بچا? کے لئے کوئی بھی واضح پالیسی سامنے ہی نہیں آئی ہے پہلے وزیر اعظم عمران خان اس وائرس کو لیکر خود مختلف قسم کے بیانات دیکر اس حوالے سے مختلف شکوک و شبہات پیدا کرتے رہے یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ پہلے وزیر اعظم نے اس وائرس کو محض ایک نزلہ زکام کی بیماری کہا پھر کہا یہ کچھ بھی نہیں ہے عوام کو ڈرنے کی ضرورت نہیں اور اب بھی عوام کو علم نہیں کہ حکومت نے کتنی ویکسین منگوانے کا آڈر دیا ہے اور ہماری کتنی ضروریات ہیں عوام کو اس بارے میں مکمل حقائق بتانے کی ذمے داری بھی حکومت کی ہی بنتی ہے اگر عوام کے دلوں میں کوئی سوالات ہیں توحکومت کا یہ فرض بنتا ہے کہ وہ عوام کو معطمن کرے۔

خرم دستگیر

مزید :

صفحہ اول -