سوات اور گردونواح میں زلزلے کے  جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

   سوات اور گردونواح میں زلزلے کے  جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

  

پشاو ر(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزے کی شدت 4 اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سمیت وادی نیلم، جہلم ویلی، باغ حویلی راولا کوٹ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔زلزلہ پیما مرکزکے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلہ کا مرکز تاجکستان کیعلاقے کھورگ میں تھا۔

 زلزلہ

مزید :

صفحہ اول -